نگران بورڈ کا میٹا کمپنی سے لفظ شہید پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ

March 27, 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)نگران بورڈ نے گزشتہ روز کمپنی سے مطالبہ کیا کہ وہ انگریزی میں عربی لفظ شہید یا شہادت پر پابندی ختم کرے۔

ایک سال کے طویل جائزے کے بعد پتہ چلا ہے کہ فیس بک کے مالک کا نقطہ نظر حد سے تجاوز کرگیا تھا اور لاکھوں صارفین کے بولنے کے حق کو غیر ضروری طور پر دبا دیا تھا۔

میٹا کی مالی اعانت سے چلنے والے بورڈ آزادانہ طور پر کام کرتا ہے،اس نے کہا کہ سوشل میڈیا جائنٹ کو لفظ شہیدپر مشتمل پوسٹوں کو صرف اس صورت میں ہٹانا چاہیے جب وہ تشدد کی واضح علامات سے منسلک ہوں یا اگر وہ میٹا کے دیگر قوانین کو توڑتی ہوں۔

یہ حکم کمپنی کی جانب سے مشرق وسطیٰ سے متعلق مواد کو سنبھالنے پر برسوں کی تنقید کے بعد آیا ہے۔