اہداف کے حصول تک کوئی اسرائیلی یرغمالی رہا نہیں کیا جائے گا، حماس

March 27, 2024

فوٹو: فائل

حماس نے کہا ہے کہ اپنے اہداف کے حصول تک کسی بھی اسرائیلی یرغمالی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کیساتھ فیصلہ کن اور سنسنی خیز مذاکراتی جنگ لڑ رہے ہیں، جیت ہماری ہوگی۔

حماس نے واضح کیا کہ ہم اپنی شرائط پر مضبوطی کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔

اس کا کہنا تھا کہ غزہ پٹی میں حملوں کی مکمل روک تھام، اسرائیلی فورسز کا انخلاء اہم شرائط ہیں جبکہ شمالی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی بھی مذاکرات کی اہم شرط ہے۔