• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: حماس کے اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں پر حملے

—ویڈیو گریب
—ویڈیو گریب

غزہ کے وسطی اور جنوبی حصوں میں اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں پر حماس نے حملے کیے ہیں۔

حماس کے القسام بریگیڈ کے مطابق غزہ شہر کے تل الحوا محلے میں صہیونی فوجیوں کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

القسام بریگیڈ نے الشفا اسپتال کے قریب اسرائیلی بکتر بند کو بھی نشانہ بنایا۔

حماس نے الشفاء اسپتال کے قریب اسرائیلی گاڑیوں پر حملے کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔

اردن میں دوسرے روز بھی مظاہرے، جھڑپیں

ادھرغزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اردن کے دارالحکومت اومان میں دوسرے روز بھی مظاہرے ہوئے۔

مظاہرین نے ایک بار پھر اسرائیلی سفارت خانے کی جانب جانے کی کوشش کی جنہیں سیکیورٹی فورسز نے روکنے کی کوشش کی۔

اسرائیلی سفارت خانے جانے سے روکنے پر اردنی سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید