سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثر بدھ راہب کو سزا

March 28, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثر بدھ راہب کو سزا سنا دی گئی، بدھ راہب کو مسلمان اقلیتی آبادی کے خلاف فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دینے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔

کولمبو ہائی کورٹ نے بدھ راہب کو مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مجرم قرار دیتے ہوئے 4 سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا۔

بدھ راہب نے 2016 میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اسلام کے بارے میں توہین آمیز بیان دیا تھا۔