ویلز میں طالب علم کے حملے سے زخمی ہونے والے ٹیچر کو 150,000 پونڈ ہرجانہ مل گیا

March 29, 2024

لندن (پی اے) یونین کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ویلز میں سماجی، جذباتی اور رویئے سے متعلق امراض میں مبتلا طالب علموں کو تعلیم دینے والے ایک ٹیچر کو طالب علم کے حملے سے زخمی ہونے اور ذہنی صدمے سے دوچار ہونے کی وجہ سے 150,000پونڈ ہرجانہ ادا کردیاگیا۔NASUWT ٹیچنگ یونین2023 کے دوران اپنے ممبران کو کم وبیش 14.3ملین پونڈ ہرجانہ دلوانے میں کامیاب رہی ،یہ اعدادوشمار ہیروگیٹ نارتھ یارک شائر میں ہونے والی یونین کی 3روزہ سالانہ کانفرنس سے قبل جاری کئے گئے،یونین کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ویلزمیںBaccalaureate میں آرٹ اور ڈیزائن سکھانے والی ایک48سالہ اسسٹنٹ ٹیچر کو ملازمت سے غلط طریقے سے برطرف کی جانے والی ٹیچر کو ہرجانے کے طورپر43,000 پونڈ دلائے گئے ،اس ٹیچر کو اسکول کی تنظیم نو کے دوران فاضل قرار دے کر نکال دیاگیاتھا۔NASUWT نے ایک پاکستان نژاد مسلمان ٹیچر کو نسل اور مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنائے جانے پر ٹریبیونل میں اس کے دائر کردہ مقدمے کے دوران اس کی مدد کی۔یہ مقدمہ حتمی سماعت سے قبل ہی آجروں معقول ہرجانہ اداکرکے تصفیہ کرلیا NASUWT کے جنرل سیکریٹری پیٹرک روچ کا کہناہے کہ ہم نے جسمانی اور ذہنی صدمہ، امتیازی سلوک اور ملازمت کے دوران زیادتیوں پر جتنا ہرجانہ اداکرایاہے اس سے ظاہرہوتاہے کہ ہمارا تعلیمی نظام اپنی افادیت ثابت کرنے میں ناکام ہورہاہے انھوں نے کہا کہ اساتذہ کو دوران ڈیوٹی بعض اوقات جن صدمات سے دوچار ہونا پڑتا ہے ہرجانے کی رقم اس کامداوا نہیں ہوسکتی ،انھوں نے کہا کہ اساتذہ کا حق ہے کہ ملازمت کے دوران ان کے وقار اور تحفظ کا خیال رکھا جائے یونین آجرین کی جانب سے اپنے فرائض میں ناکامی کی صورت میں قانونی کارروائی سے کبھی بھی دریغ نہیں کرے گی۔