اسماعیل سرور بھٹیاں کا امرود گرینڈا مسجد میں افطار ڈنر

March 29, 2024

اوسلو (ناصر اکبر) ناروے کی ممتاز سماجی سیاسی شخصیت اور پیپلز پارٹی ناروے کے سینئر نائب صدر چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں ان کے بھائی چوہدری جاوید سرور بھٹیاں، چوہدری شوکت سرور بھٹیاں کی طرف سے مرکزی جماعت اہل سنت امرود گرینڈا مسجد میں افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا۔ افطار ڈنر میں سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں سمیت صحافیوں اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ مرکزی جماعت اہل سنت امرود گرینڈا مسجد کے امام صفوات اللہ مجددی نےقرآن حکیم کی روشنی میں دینی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ نعت رسول مقبول ﷺ اوسلوکے نعت خواں محمد عبدالمنان نے پیش کی۔ اس موقع پر تحریک انصاف ناروے کے صدر حاجی افضال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم قاہرہ میں ڈاکٹر بننے والے فلسطین اور غزہ کے ان میڈیکل اسٹوڈنٹس کی الفلاح سکالرشپ اور الخدمت یورپ کے پلیٹ فارم سے مدد کر رہے ہیں، میری تمام کمیونٹی رہنماؤں سے گزارش ہے کہ وہ اس نیکی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی طرف سے اور اپنے بھائیوں کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہماری اس افطار پارٹی میں شرکت کر کے ہمیں عزت بخشی۔ تقریب کے آخر میں مسجد کے امام صفوات اللہ مجددی نے دعا کرائی۔ تقریب میں شیخ طارق محمود، آصف ملک، پاکستان ایمبیسی کے آفیسر محمد ناصر، چوہدری تنویر احمد، میکن صدر آسکر پاک کلچر فورم ناروے جنرل سیکرٹری پاک ناروے فورم چوہدری وسیم چوہدری، ساجد علی، چوہدری اشتیاق احمد برنالی، چوہدری ظفر نواز حقیقہ، پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے جنرل سیکرٹری علی اصغر شاہد، نائب صدر ادارہ منہاج القرآن ناروے راشد علی اعوان، ڈاکٹر راجہ مبشر بنارس، چوہدری شبیر حسین، محمد مہتاب راجہ، عبدالمجید، پرویز اختر بھٹی، راجہ مدثر سدوال، راجہ کاشف، چوہدری اسلم محمود، محمد زیشان، چوہدری امتیاز وڑائچ، چوہدری اقبال بھاگو، انعام الحق سیٹھی، چوہدری صلابت علی، سید غضنفر شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔ چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان برکتوں والا مہینہ ہے اور اس ماہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن پاک کا نزول اسی پاک مہینے میں ہوا۔