ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا کا یوم وصال عقیدت واحترام سے منایا گیا

March 29, 2024

لیڈز(نمائندہ جنگ ) ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ تعالی عنہا کا یوم وصال 17رمضان المبارک کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ کے زیر اہتمام مساجد مدارس میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جہاں علماء کرام کی جانب سے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ تعالی عنہ کے فضائل و مناقب، روشن زندگی اور ان کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا علمائے کرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللّٰہ تعالی عنہ وہ خوش قسمت ترین خاتون ہیں کہ جن کو نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ اور ام المومنین ہونے کا شرف اور ازواج مطہرات میں ممتاد حیثیت حاصل ہوئی۔آپ رضی اللّٰہ تعالی عنہا کا 67برس کی عمر میں 17رمضان المبارک 58ہجری کی رات کو وصال ہوا ۔وصیت کے مطابق آپ رضی اللّٰہ تعالی عنہ کو جنت البقیع میں دفن کیا گیا۔