ہر نبی نے اپنی قوم کو پہلے توحید کی دعوت دی، مولانا عبدالہادی

March 29, 2024

برمنگھم (پ ر) ہر نبی نے اپنی قوم کو توحید کی طرف بلایااسکے بعد اس دیگربرائیوں سے روکنےکی کوشش کی یہ بات مولانا محمدعبدالہادی العمری کا جامع مسجد محمدالم راک برمنگھم میں نماز تراویح کے بعددرس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہر نبی نے اپنی قوم کو توحید کی دعوت دی ہےاس کے بعدانکی دیگر برائیوں کی نشاندہی کی اور ان سے روکنے کی کوشش کی ہے مثلاً حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم میں دھوکہ فراڈ اور ناپ تول میں ڈنڈی مارنا ایسی برائیاں اور خرابیاں تھیں مگر حضرت شعیب علیہ السلام نے انہیں سب سے پہلے توحید کی دعوت دی بعدازاں ان کی دوسری خرابیوں کی نشاندہی کی۔ اسی طرح قوم حضرت لوط علیہ السلام میں جنسی بے راہ روی کی برائی تھی مگر حضرت لوط علیہ السلام نے اپنی قوم کو سب سے پہلے توحید کی طرف بلایا بعدازاں جنسی بے راہ روی سے ڈرایا ۔ اسی طرح قوم صالح میںبڑی بڑی عمارتیں بنانے کا شوق تھا اور قوم ہود میں فخر و مباھات کی برائیاں تھیں مگر ان انبیا نے سب سے پہلے انہیں توحید کی طرف بلایا اس کے بعد ان کی دیگر برائیوں سے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ خود اللہ کے آخری رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قوم کو سب سے پہلے توحید کی دعوت دی۔ مولانا العمری نے کہا کہ آج ہند و پاک میں کتنے مزاریں ہیں جن کو کلمہ گو مسلمانوں نے اپنی سجدہ گاہ بنا رکھا ہے جبکہ پختہ قبروں کے بنانے سے اللہ کے نبیؐ نے منع فرمایا ہے۔ مسجد محمد الم راک برمنگھم میں شیخ عبداللہ صومالی ، قاری ثمامہ بن قاری ذکا اللہ سلیم تراویح میں قرآن حکیم سنا رہے ہیں اورمولانا محمد عبدالہادی مختصر درس دیتے ہیں۔ امیر جمیعتہ اھل حدیث و مسجد حاجی عبدالغفور چوہدری، چوہدری محمد سلیمان، حاجی اللہ دتہ، راجا مقصود احمد، حاجی باقی جان، ڈاکٹر عبدالرب ثاقب، برادر عبدالفتاح اور بہت سے معززین درس میں موجود تھے۔