بائیڈن کی فنڈ ریزنگ، فلسطین کی حمایت میں ریلی

March 29, 2024

جو بائیڈن کی فنڈ ریزنگ تقریب میں سابق امریکی صدور بل کلنٹن اور بارک اوباما شریک ہیں، چھوٹی تصویر میں نیویارک کے ریڈیو سٹی میوزک ہال کے باہر مظاہرین غزہ میں جنگ بندی کے حق میں جمع ہیں—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر جوبائیڈن کے فنڈ ریزنگ ایونٹ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق نیویارک میں ریڈیو سٹی میوزک ہال کے باہر مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

ایونٹ میں سابق امریکی صدور باراک اوباما اور بل کلنٹن بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر مظاہرین نے جوبائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کو جنگی مجرم قرار دیا۔

مظاہرین نے امریکی حکومت سے اسرائیل کو دی جانے والی تمام امداد میں کٹوتی کا بھی مطالبہ کیا۔