گوپی بہو کے شوہر کی عمرے کی ادائیگی

April 11, 2024

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی اداکار محمد ناظم خلجی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

محمد ناظم خلجی نے بھارتی ڈرامہ ’ساتھ نبھانا ساتھیا‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں نے پسند کیا تھا۔

محمد ناظم خلجی نے رمضان المبارک کے دوران عمرہ ادا کیا جو کہ ان کی زندگی کا پہلا عمرہ بھی ہے۔

انہوں نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں۔

40 سالہ اداکار نے اپنی پوسٹ میں اللّٰہ تعالیٰ، مکہ اور مدینے سے بھی اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔