• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاک پٹ میں گھس کر حملہ آور پائلٹ کو کیسے قابو کیا گیا؟ مسافر نے بتا دیا

—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں پیش آنے والے خوفناک واقعے کے دوران ایک اسرائیلی مسافر نے کاک پٹ میں داخل ہو کر مبینہ حملہ آور کو قابو کیا اور طیارے کو مزید نقصان سے بچانے میں مدد دی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یانیو ہئیون نامی اسرائیلی مسافر نے اسرائیلی وزیرS اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران بتایا کہ جب وہ کاک پٹ میں پہنچا تو ایک شخص کنٹرولز کے قریب موجود تھا، جسے اس نے پکڑ کر اپنی گرفت میں لیا اور کاک پٹ سے باہر کھینچ لیا۔


اسرائیلی مسافر نے بتایا کہ حملہ آور طیارے کے کنٹرول سسٹم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا۔ 

یانیو ہئیون نے بتایا کہ مجھے حملہ آور کو اس طرح کنٹرول کرنے کا طریقہ ٹی وی پروگرام ’Mayday‘ دیکھنے سے معلوم ہوا تھا۔

واضح رہے کہ فلائی دبئی کی پرواز ایف زی 1073 دبئی سے تل ابیب جا رہی تھی کہ دورانِ پرواز کاک پٹ میں پُرتشدد واقعہ پیش آیا۔

طیارے نے اچانک تقریباً 14 ہزار فٹ سے زائد بلندی کھو دی، تاہم متبادل عملے اور مسافروں کی مدد سے اسے سعودی عرب کے شہر تبوک میں باحفاظت اتار لیا گیا۔

واقعے میں کپتان اور شریک پائلٹ زخمی ہوئے، جبکہ واقعے کی وجوہات اور محرکات کی تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید