امریکا کی ریاست جارجیا میں یونیورسٹی کی 21 سالہ طالبہ رقص کرتے ہوئے فلیٹ کی 8 ویں منزل کی کھڑکی سے گر گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی آف جارجیا کی طالبہ کھلی کھڑکی کے قریب رقص کر رہی تھی کہ اس دوران وہ وہاں سے نیچے گر گئی، طالبہ حادثے میں زندہ بچ گئی۔
اس حادثے کے عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا ہے کہ لڑکی کھلی ہوئی کھڑکی کے قریب رکھے صوفے یا گدے پر رقص کر رہی تھی، لڑکی عمارت کی دوسری منزل پر واقع سوئمنگ پول کے قریب گری۔
پولیس کے مطابق لڑکی اسی اپارٹمنٹ کی رہائشی ہے، حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لڑکی کو اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔
پولیس نے شواہد کی بنیاد پر واقعے کو حادثہ قرار دیا ہے جس کی وجہ سے اس حادثے کی مجرمانہ معاملے کے طور پر تفتیش نہیں کی جا رہی۔