عید پر 70 فیصد سامان فروخت نہ ہوسکا، آل کراچی تاجر اتحاد

April 12, 2024

فوٹو: فائل

آل کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں عید پر 70 فیصد سامان فروخت نہ ہوسکا۔

تاجر اتحاد کے رہنما عتیق میر نے کہا ہے کہ کراچی میں صرف سوا کروڑ افراد نے نئے کپڑے خریدے۔

انکا کہنا تھا کہ تاجر محض 18 ارب روپے کا مال بیچ سکے، مہنگائی اور امن و امان کے خدشات بھی سیل میں حائل رہے۔