آرپی او اور کمشنر کاحسن ابدال کادورہ،بیساکھی تقریبات کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

April 15, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آرپی او اور کمشنر نے حسن ابدال کادورہ کیا،ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بابر سرفراز الپا نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کے ہمراہ حسن ابدال گردوارہ سری پنجہ میں جاری بیساکھی میلہ کی تقریبات کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان اور ڈپٹی کمشنر اٹک راؤعاطف بھی ہمراہ تھے، ڈی پی او اٹک نےدونوں سینئر افسروں کو سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔آر پی او نے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے موقع پرموجود پولیس افسروں کو ہدایات دیں۔