کیا سلمان خان فائرنگ کے بعد رہائشگاہ تبدیل کرنے پر غور کر رہے ہیں؟

April 15, 2024

فوٹو بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کے بھائی جان سُپر اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کرنے والے مسلح افراد کی شناخت کے باوجود تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی فائرنگ کے بعد خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سلمان خان کے والد سلیم خان گلیکسی اپارٹمنٹس چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں۔

تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ گردشی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ باندرہ کی رہائشگاہ میں ہی مقیم ہیں اور گردشی خبریں بےبنیاد ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے کی تحقیقات اور حملہ آواروں کی تلاش جا ری ہے جبکہ اداکار اور ان کی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔