صنم جنگ کے دوسری بار حاملہ ہونے کی افواہیں زیرِ گردش

April 15, 2024

صنم جنگ ـــ فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم جنگ کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ حاملہ ہیں۔

صنم جنگ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اداکارہ سبز رنگ کے ڈھیلے ڈھالے لباس کے ساتھ ہلکے سے میک اپ اور ہلکی پھلکی جیولری پہنے بہت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ کا شمار ان مشہور میڈیا شخصیات میں ہوتا ہے جو اپنی فٹنس روٹین کا کافی خیال رکھتی ہیں لیکن بعض اوقات کسی وجہ سے اگر وہ اپنی فٹنس روٹین کو فالو نہ کر پائیں تو ان کا وزن بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

ان کی حالیہ ویڈیو میں ان کا وزن بڑھا ہوا محسوس ہو رہا ہے جس کی وجہ سے صارفین نے کمنٹ سیکشن میں یہ قیاس آرائیاں کرنا شروع کر دی ہیں کہ وہ دوسری بار حاملہ ہیں۔

واضح رہے کہ صنم جنگ نے 2016ء میں اپنے دیرینہ دوست قسام جعفری سے شادی کی تھی جوکہ پیشے سے پائلٹ ہیں اور اب دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام الایا جعفری ہے۔

اداکارہ اب اپنے شوہرقسام جعفری اور بیٹی الایا جعفری کے ہمراہ امریکا میں مقیم ہیں۔