کراچی سب کا مگر مسائل صرف کراچی والوں کے ہیں، علامہ بلال سلیم

April 16, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں عید ملن پارٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ملک کی معیشت کا پہیہ چلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، کراچی کے وسائل کو تو ہر کوئی استعمال کرتا ہے مگر مسائل کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی،کراچی سب کا مگر کراچی کے مسائل صرف کراچی والوں کے ہیں،یہاں حالات کی ابتر صورتحال ہے،انڈسٹریاں بند ہونے کے قریب ہیں،بے روزگاری اور مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات ہوں یا بجلی،گیس ان سب کا بوجھ عوام کے ناتوا ںکاندھوں پر ڈال دیا گیا ہے،ہر نئی آنے والی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے دعوے تو کرتی ہے مگر آنے کے بعد وہی پرانی روایت برقرار رکھی جاتی ہیں، سابقہ حکومتوں نے شہر قائد کے مکینوں کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ،اگر کراچی کے حالات اسی طرح چلتے رہے تو پھر ملک کے معاشی حالات مزید خراب ہو جائیں گے،حکومت کو چاہیے کہ کراچی کے لیے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کر کے اس پر فوری عمل درآمد کرے۔