ایران کو جواب دیا جائے گا: اسرائیلی آرمی چیف

April 16, 2024

اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے کہا ہے کہ ایران کو جواب دیا جائے گا۔

اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے یہ بات ایرانی میرائل حملوں سے متاثرہ نیو اتیم ایئر بیس کے دورے کے موقع پر اپنی افواج سے گفتگو میں کہی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے نیو اتیم ایئر بیس پر فوجیوں کو حوصلہ بھی دیا۔

واضح رہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں اسرائیل کے نیو اتیم ایئر بیس کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح ایرانی بیلسٹک میزائل ایئر بیس تک پہنچے تھے۔

ایرانی حملے میں ایف 35 طیاروں کے اسرائیلی نیواتیم Nevatim ایئر بیس 5 ایرانی میزائل لگے تھے جس کے باعث 3 رن ویز اور 1 طیارے کو نقصان پہنچا۔

نیو اتیم ایئر بیس اسرائیل کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہےحملے میں اس کے 3 رن ویز اور 1 سی ون 30 طیارے کو نقصان ہوا۔

اسرائیل نے فوجی اڈے کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرتے ہوئے گزشتہ روز نقصان کی تصاویر بھی جاری کی تھیں۔

ایرانی حکام نے کہا تھا کہ اسرائیل کے اس اڈے کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے دمشق کے ایرانی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 1973ء کے بعد پہلی بار اسرائیل کو کسی ملک نے نشانہ بنایا ہے۔