معروف گلوکار اے پی ڈھلوں کو کنسرٹ کے دوران اپنا گٹار توڑنا مہنگا پڑ گیا

April 17, 2024

---فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی نژاد کینیڈین پنجابی گلوکارامرت پال سنگھ ڈھلون المعروف اے پی ڈھلوں کوچیلا کنسرٹ کے دوران اپنا گٹار توڑنے پر سخت تنقید کی زد میں ہیں۔

گلوکار اے پی ڈھلوں نے حال ہی میںدنیا کے سب سے بڑے میوزک فیسٹیول میں سے ایک کوچیلا ویلی میوزک اینڈ آرٹس فیسٹیول میں پرفارم کیا۔

اے ڈھلوں اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران ستاروں کی طرح چمکتے رہے جبکہ اُن کے ایک عمل نے اُن کی ساری چمک زائل کر دی۔

اے پی ڈھلوں نے ہزاروں شائقین کی موجودگی میں دھماکے دار پرفارمنس دی، شائقین کا جوش و خروش دیکھ کر اے پی ڈھلوں خود کو قابو میں نہ رکھ سکے اور انہوں نے پرفارمنس کے آخر میں اپنا گٹار اسٹیج پر ہی توڑنا شروع کر دیا۔


اے پی ڈھلوں کے اس عمل نے اُن کے کروڑوں مداحوں کو ناخوشگوار حیرت میں ڈال دیا جس کے بعد تاحال گلوکار پر سخت تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

اے پی ڈھلوں سے دوسری غلطی یہ ہوئی کہ اُنہوں نے اس لمحے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی۔

اس پوسٹ کو لاکھوں صارفین لائیک اور ہزاروں اس پر تبصرے کر چکے ہیں۔

پوسٹ کے کمنٹ باکس پر اگر نظر دوڑائی جائے تو زیادہ تر تبصرے اے ڈھلوں پر تنقید اور اُن کی اصلاح پر مبنی ہیں۔

یاد رہے کہ ہٹ میکر کے نام سے مشہور اے پی گلوکار ڈھلوں اپنے ٹریکس ایکسکیوز، سمر ہائی، دل نو، آل نائٹ، ہلز، ڈیزائرز، وہ نور، مجہیل، براؤن منڈے کے لیے مشہور ہیں۔