گوگل کے صہیونی حکومت کیساتھ معاہدے کیخلاف ملازمین کا احتجاج

April 17, 2024

—فائل فوٹو

گوگل ملازمین اور فلسطین کے حامی گروپوں نے گوگل کمپنی کے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

مظاہرین نے نیو یارک اور کیلیفورنیا کے دفاتر میں 9 گھنٹے سے زائد احتجاجی دھرنا دیا اور ریلیاں نکالیں۔

مظاہرین نے اپنی کمپنی سے اسرائیل کے ساتھ ہوئے معاہدے سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کرنے والے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ گوگل نے صہیونی حکومت کے ساتھ مصنوعی ذہانت اور نگرانی کا 1.2 بلین ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے۔