لوئر دیر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے موقع پر دفعہ 144نافذ

April 18, 2024

پشاور(جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر دیر لوئر واصل خان نے 28 اپریل کو ہونیوالے ضمنی الیکشن تحصیل چیئرمین بلامبٹ کے موقع پر دفعہ 144 عائد کردی ہے جس کے تحت الیکشن سے پہلے اور بعد میں کسی بھی قسم کی ہوائی فائرنگ کرنے پرپابندی ہوگی۔ پریزائیڈنگ آفیسر کے علاوہ پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر بھی پابندی ہوگی۔ الیکشن کے دوران مردوں کا خواتین پولنگ بوتھ کے اندر داخلہ پر پابندی ہوگی۔ الیکشن کے دوران غیر رجسٹرڈ ووٹرز کا پولنگ سٹیشن کے اندر داخلہ پر پابندی ہوگی۔ پولنگ اسٹیشن سے 200 میٹرز فاصلے کے اندر پولنگ کیمپ لگانے پر اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے علاوہ غیر متعلقہ افراد کی پولنگ سٹیشن یا پولنگ سٹیشن کے نزدیک دوسرے عمارتوں کے چھتوں پر کھڑے ہونے پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ الیکشن کے دوران لاوڈ سپیکر کے استعمال پر ماسوائے جس کی اجازت الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے کوڈ آف کنڈکٹ میں دئیے ہو۔ خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔