عوامی سکیموں کے معیار پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،شکیل احمد

April 18, 2024

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر مواصلات و تعمیرات شکیل احمد نے اپنے محکمہ کے افسران سے کہا ہے کہ وہ عوامی منصوبوں کے معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل کو ہرحال میں یقینی بنائیں جبکہ عوامی سکیموں کے معیار پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے مشرقی ونگ کے عوامی منصوبوں سے متعلق بریفنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میںایسٹ ونگ کے چیف انجینیئر، ایکسینز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر محکمہ موصلات و تعمیرات ایسٹ ونک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ا ہم فیصلے بھی کیے گئے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ عوامی سکیموں کے لیے درکار راضی کے مالکان کو پہلے رقم ادا کرے اور پھر عوامی منصوبوں کی تکمیل کے عملی اقدامات اٹھائے۔