لگتا ہے بانی پی ٹی آئی دوست ملک کےخلاف بیان دینے کی ہدایات دیتے ہیں، عطا تارڑ

April 18, 2024

عطا تارڑ : فوٹو فائل

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ لگتا ہے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہدایات دیتے ہیں کہ دوست ملک کے خلاف بیان دو اور پھر تردید آجاتی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ان کی جماعت میں یہ نوبت کیوں آتی ہے کہ ایسے بیانات دیں؟ ہم دوست ممالک سے تعلقات مضبوط اور سرمایہ کاری بھی کریں گے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری کا وفاق کو مضبوط کرنے اور اکائیوں کو ساتھ لے کر چلنے کیلئے بہت اچھا خطاب تھا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کچھ لوگ نعرے لگا رہے تھے لیکن ان کو خیال ہونا چاہیے تھا کہ سفیر بیٹھے ہوئے ہیں۔