لیاقت آباد بندھانی کالونی کے مکینوں کا بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج

April 19, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد بندھانی کالونی کے مکینوں نے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر حسن اسکوائر جانے والی مین شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے احتجاج کیا جس کے باعث لیاقت آباد سے حسن اسکوائر اورحسن اسکوائر سے لیاقت آباد جانےوالی مین شاہراہ کے دونوں ٹریکس پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ،ٹریفک پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک جام میں پھنسے افراد کو متبادل راستے حسن اسکوائر سے نیپا اور غیرب آباد سے حسین آباد روانہ کیا ، مظاہرین کا کہنا تھاکہ کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ واٹر بورڈ کے عملے نے عید سے قبل پانی کی فراہمی بند کررکھی ہے، پولیس نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد مظاہرین کو بات چیت سے منتشر کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی دوبارہ بحال کروائی۔