لوکل گورنمنٹ بورڈ کے 11 افسران کو بحال کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

April 19, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لوکل گورنمنٹ بورڈ کے 11 افسران کو بحال کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا،درخواست کی سماعت پر سیکریٹری لوکل گونمنٹ بورڈ نے پیش ہوکر بیان دیا کہ عدالتی احکامات پر عملدآمد ہورہا ہے، چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے کہ آپ حکومت ہیں ادھر ادھر کی باتیں نہ کریں، عدالتی احکامات پرعمل کریں۔