افتخار ٹھاکر مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے رو پڑے

April 19, 2024

اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر ـــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر اپنی مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے لایئو شو میں رو پڑے۔

افتخار ٹھاکر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔

اُنہوں نے انکشاف کیا کہ والدہ کے انتقال سے کچھ دن قبل مجھے اپنے ایک ڈرامے کے لیے جانا تھا لیکن وہ مجھے روک رہی تھیں مگر مجھے دور جانا تھا اس لیے میں والدہ کے پاس رُکا نہیں۔

اداکار نے بتایا کہ مری آرٹس کونسل پہنچ کر جب میں نے گھر پر فون کیا تو مجھے خبر ملی کہ میری والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں ہمیشہ اپنی والدہ کی بات مانتا تھا لیکن اس دن نہیں مانی اور مجھے آج تک اس بات کا افسوس ہوتا ہے۔

افتخار ٹھاکر نے اپنی مرحوم بہن شاہین کے بارے میں بھی بات کی جنہوں نے درحقیقت ساری زندگی اپنے والدین کا خیال رکھا۔

اُنہوں نے انکشاف کیا کہ میری بہن ایک اسلامی اسکالر تھیں اور وہ ہمیشہ والدین کے ساتھ رہیں اور اس بات پر میں ہمیشہ اپنی بہن کا بہت شکر گزار ہوں لیکن افسوس کہ میں اپنی بہن کو یہ الفاظ ان کی زندگی میں نہیں کہہ سکا۔