شہریوں کو ریلیف پہنچانا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

April 20, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بہتر طرز حکومت اور شہریوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ، دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے موثر اقدامات کرنا ہوں گے ،یہ بات انہوں نے جمعہ کو گورنر ہاوس کوئٹہ میں صوبائی وزراء کی تقریب حلف برداری کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہی ،اس موقع پر صوبائی وزراء حاجی علی مدد جتک ، میر ضیاء اللہ لانگو ، سینیٹر شاہ زیب درانی ، آغا شکیل درانی ، سردار سربلند خان جوگیزئی ، ملک ذیشان ، ندیم آفریدی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تمام اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے بعد کابینہ کی تشکیل دی ہے جس کی وجہ کابینہ کی تشکیل میں تاخیر ہوئی ۔