کمشنر نے بلدیاتی مسائل کے حل کا بیڑا اٹھا لیا، تجاوزات کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

April 20, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی نے بلدیاتی مسائل حل کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا انہوں صفای ستھرائی اور سڑکوں کی مرمت جیسے مشکل ٹاسک ذمے لینے کے بعد تجاوزات کے خلاف بھی ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے حسن نقوی ماضی میں سٹی گورنمنٹ میں بھی تعینات رہے ہیں،انہوں ننے کہا ہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی تجاوزات کو روکنے کے لیے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز متعلقہ اداروں کے تعاون اور مدد سے نئی تجازات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کریں گے۔