لاہور، روٹی مہنگی بیچنے پر پانچ دن میں 817 افراد گرفتار

April 20, 2024

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے میں سرکاری مشینری روٹی کی قیمت میں کمی پر عملدرآمد کیلئے متحرک ہے ، گزشتہ پانچ روز میں روٹی کی زائد نرخوں پرفروخت کے الزام میں 817افراد کو گرفتار کیا گیا ، 347مقدمات درج اور ایک کروڑ 17لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے ہیں۔