ڈرگ روڈ راشد منہاس برج کے اوپر ترقیاتی کام کے باعث بدترین ٹریفک جام

April 20, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ڈرگ روڈ راشد منہاس برج کے اوپر ترقیاتی کام کے باعث بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق ایک ٹریک بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ مسافر حضرات سے گزارش ہے کہ شاہراہ فیصل سے آواری ٹاور جاتے ہوئے انتہائی بائیں لائن استعمال کریں۔