FIA کے 14 ایڈیشنل ڈائریکٹرز کی ترقی نوٹیفکیشن پر نیا تنازع

April 20, 2024

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کے 14ایڈیشنل ڈائریکٹرز کی ترقی کے نوٹیفکیشن کے بعد ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز باضابطہ طور پر وزارت داخلہ نے 14ڈپٹی ڈائریکٹرز کو اگلے گریڈ 19میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے سے ایک یوم قبل ترقی نہ پانے والے ڈپٹی ڈائریکٹر اعجاز چودھری نے فیڈرل سروس ٹریبیونل میں درخواست دائر کی جس پر حکم امتناع جاری ہوا مگر نوٹیفکیشن اگلے روز جاری ہوا ہے اور قانونی طور پہ مذکورہ 14افسران اب ایڈیشنل ڈائریکٹر ہی تصور کیے جائیں گے۔ جبکہ ٹریبونل کی اگلی سماعت کی تاریخ 5 مئی ہے۔