ضمنی انتخابات، وزیراعظم کی نو منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارکباد

April 22, 2024

فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں نو منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارک باد دی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی جیت عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دیانت داری اور محنت سے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں معاشی بہتری کے واضح آثار کے ساتھ عوامی رائے میں تبدیلی بھی نمایاں ہو رہی ہے۔ معاشی بہتری کے ساتھ آنے والے وقت میں عوامی رائے مزید تبدیل ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں اور معاشی سروے میں معاشی بہتری کی پیش گوئیوں نے عوام کی رائے پر مثبت اثر ڈالا ہے۔