فیس معافی میں کوتاہی برداشت نہیں، رفیعہ ملاح، شکایتی سیل مزید فعال

April 23, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ ، محمد افضال نے والدین، طلبہ، اساتذہ، اسٹاف اور سول سوسائٹی کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ پرائیوئٹ انسٹی ٹیوشنز میں جمع کروائی گئی شکایات کے فوری ازالے کے لئے دائریکٹوریٹ میں قائم شکایتی سیل کو مزید فعال بنانے کے لئے محمد عامر انصاری ڈائریکٹر اور قربان علی بھٹو ڈپٹی ڈائریکٹر کو شکایتی مرکز کا انچارج مقرر کیا ہے جو ضلعی بنیادوں پر ان شکایات کو رول 18 کے تحت ہینڈل اور حل کریں گے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفیعہ ملاح نے کہا ہے کہ فیس معافی کے معاملے پر اب کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام نجی اسکولز کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اسکولوں میں 9 رکنی اسکول مینجمنٹ کمیٹی قائم کریں اسکولوں میں طلبا کو 10فیصد فری شب، اسکالر شپ کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور اس کا ڈیٹا فوری طور پر ڈائریکٹوریٹ کو بھیجیں تاکہ اس ریکارڈ کو وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں بر وقت جمع کروایا جا سکے ۔