جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا لانڈھی میں تیسرا کیمپس مکمل فعال

April 23, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (JSMU) کا لانڈھی میں تیسرا کیمپس مکمل طور سے فعال ہو گیا۔ استقبالیہ تقریب میں بی ایس میڈیکل ٹیکنالوجی پروگرام کے 260 طلباء کا خیر مقدم کیا گیا۔ کیمپس 3 میں منعقدہ تقریب میں، وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن (ستارہء امتیاز) نے اس توسیع کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا، ʼہم ایک ایسا تعلیمی تجربہ فراہم کرنے کا عہد رکھتے ہیں جو ہمارے طلباء کو اپنے شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے ضروری مہارتوں اور علم سے آراستہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب ملٹی ڈسپلنری لیب اور ریسرچ سینٹر کا قیام ہماری تحقیقی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا،۔آئی ایم ٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عمران خان نے شیر خوار بچوں کی خصوصی دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیا۔