متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے

April 23, 2024

فائل فوٹو

متنازع ٹوئٹس کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت میں حاضری لگاکر واپس روانہ ہو گئے۔

اعظم سواتی اپنے وکلاء علی بخاری اور سہیل خان کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث سماعت ڈیوٹی جج رخشندہ شاہین نے کی۔

وکیل علی بخاری نے کہا کہ اعظم سواتی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہے۔

عدالتی عملے نے بتایا کہ جج صاحبہ درخواست ضمانت بعد از گرفتاری سنتی ہیں، قبل از گرفتاری نہیں سنتیں۔

وکیل علی بخاری نے سوال کیا کہ جج صاحبہ کب تک آئیں گی؟

عدالتی عملے نے کہا کہ جج صاحبہ ساڑھے 10 بجے تک آجاتی ہیں۔

ڈیوٹی جج کے پہنچنے کے بعد اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہو گی۔