خیبرپختونخوا: پہلی خاتون اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس کی تقرری

April 24, 2024


خیبرپختونخوا میں پہلی خاتون اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس کی تقرری کردی گئی۔

سونیا شمروز کی بطور اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ تعیناتی کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

سونیا شمروز کا کہنا ہے کہ خواتین آفیسرز کو مرد آفیسرز کے برابر حقوق دیےجارہے ہیں۔

سونیا شمروز اس سے قبل ڈی پی او چترال اور ڈی پی او بٹگرام رہ چکی ہیں۔