وزیراعظم کا 9 سال قبل قطر سے کیے گئے معاہدے کی دستاویز گم ہونے کا نوٹس

April 24, 2024

وزیراعظم شہبازشریف: فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے 9 سال قبل قطر سے کیے گئے معاہدے کی دستاویز گم ہونے کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھان بین کے باوجود معاہدے کی کابینہ سے توثیق کی دستاویز نہ مل سکیں، وزیراعظم کی ہدایت پر 9 سال پرانے معاہدے کی کابینہ سے دوبارہ منظوری حاصل کر لی گئی۔

قومی ورثہ ڈویژن کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی، امیر قطر کے 2015 میں دورہ پاکستان کے دوران معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ قطر نے معاہدے کی منظوری کے بعد دستاویز پاکستان کےحوالے کر دی تھیں، معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معلومات کا تبادلہ، ریسرچ اور اسٹڈیز ہونا تھیں۔