سینیٹ اجلاس کل شام 4 بجے ہوگا، 17 نکاتی ایجنڈا جاری

April 24, 2024

سینیٹ کا اجلاس کل شام 4 بجے اسلام آباد میں ہوگا، اس حوالے سے 17 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف تحریری سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کریں گے۔

ایجنڈے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب منی ٹیکس لاء ترمیمی بل کی کاپی ایوان میں پیش کریں گے۔ حکومت کی جانب سے نیب ترمیمی بل 2023 پیش کیا جائے گا۔

ایجنڈے کے مطابق ایوان میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی اور الیکشن ترمیمی بل 2024 اور اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی بل 2023 متعارف کروائے جائیں گے۔

ایجنڈے کے مطابق پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈینس اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن آرڈیننس پیش کیا جائے گا۔

ایجنڈے کے مطابق پاکستان پوسٹل سروسز منیجمنٹ آرڈیننس اور این ایچ اے ترمیمی آرڈیننس ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ کرمنل لاء ترمیمی آرڈیننس 2023 اور نجکاری کمیشن ترمیمی آرڈیننس بھی پیش کیا جائے گا۔