”دل کا رشتہ“ دنیا کی ساتویں جبکہ پاکستان کی نمبر ون سوشل ایپ بن گئی

May 23, 2024

کراچی (جنگ نیوز) فیس بک، ٹک ٹاک اورانسٹا گرام جیسی عالمی شہرت یافتہ ایپس کے بعد ”دل کا رشتہ“پاکستان میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی سوشل ایپ بن گئی ہے جوکہ صارفین کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپنے صارفین کی پرائیویسی کو اولین ترجیح دینے والی دل کا رشتہ سوشل ایپ انٹرنیشنل ایپس میں ساتویں نمبر پر جبکہ پاکستان کی نمبر ون رشتہ ایپ بن چکی ہے۔دِل کا رشتہ ایپ کی خصوصیت یہ ہے کہ تمام صارفین کو اُن کے گھر جاکر ویریفائی کیا جاتا ہے۔ صارفین کی رازداری اور اُن کی ذاتی معلومات کا خیال رکھنا دِل کا رشتہ کی اولین ترجیح ہے۔ اس ایپلی کیشن پر اسکرین شاٹس لینا بھی ممکن نہیں۔ اس رشتہ ایپ سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے کئی ہزار زیادہ صارفین اب خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ اس ایپ میں دنیا بھر سے تمام ذات، فرقہ، نسل، پیشہ وغیرہ کے صارفین موجود ہیں۔ یاد رہے کہ اس ایپ نے تیز ترین رشتے کرانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ یہ ایپ وقت کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی مقبولیت حاصل کرتی جارہی ہے۔