وزارت بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان رانا ثناء اللّٰہ کو سونپ دیا گیا

May 23, 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزیراعظم شہباز شریف نے مشیر بر ائے سیا سی وعوامی امور رانا ثناء اللہ خان کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان سونپ دیا ۔ کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد انہیں نیا قلم دان سونپنے کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزارت بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کے پاس تھا۔ وزیر اعظم نے ان سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اضافی قلمدان واپس لے لیا ۔