افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے، ISPR

May 23, 2024

راولپنڈی (جنگ نیوز) افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے ، بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایک ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 29 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ افغانستان سے دہشتگرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرتے ہیں، افغان سرزمین سے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔