ہتک عزت بل، ہم سے پوچھا گیا نہ بتایا گیا، پیپلز پارٹی

May 23, 2024

لاہور(نمائندہ جنگ،ایجنسیاں)پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدرگیلانی نےکہا ہےکہ ہتک عزت بل سے متعلق نہ پوچھا گیا، نہ بتایا گیا، پیپلزپارٹی کبھی اس بل کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔بل کا حصہ نہیں بنے،میڈیا کی آزادی کیلئے ساتھ کھڑے ہیں،لاہور میں میڈیا سےگفتگو میں علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ ہتک عزت بل کی منظوری کے روز اپنے ارکان کو غیر حاضر رہنےکا کہا تھا، بل کی منظوری کے روز پیپلزپارٹی کا کوئی رکن ایوان میں نہیں تھا۔علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ میڈیا کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہے، پیپلزپارٹی نےمیڈیا کی آزادی کی جدوجہد میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہتک عزت بل پر پیپلز پارٹی میڈیا کے ساتھ کھڑی ہے اور رہے گی۔