آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، نان اور چپاتی قیمتیں کم نہ ہوسکیں

May 12, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود تندور اور ریستوران مالکان نے’’ نان‘‘ کی قیمتوں میں کمی کی نہ’’ چپاتی‘‘ کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی، شہر کے مختلف علاقوں میں ہفتے کو بھی فی نان 20، 25 اور 30روپے جب کہ ایک چپاتی 15روپے میں فروخت کی جاتی رہی۔ حالاں کہ گذشتہ دنوں کمشنر کراچی نے 120گرام آٹے سے تیار کردہ نان کی قیمت 17روپے اور چپاتی کی قیمت 12 روپے مقرر کی تھی، لیکن تندور اور ریستوران مالکان نے کمشنر کراچی کے احکامات ہوا میں اڑادیےاور وہ خود ساختہ قیمتوں پر ہی نان اور چپاتی فروخت کررہے ہیں۔