حماس چیف اسماعیل ہنیہ کی تہران میں آیت اللّٰہ خامنہ ای سے ملاقات و تعزیت

May 22, 2024


ایران میں موجود حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے بدھ کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای سے تہران میں ملاقات کی۔

خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے سپریم لیڈرآیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور دیگر کی وفات پر تعزیت کااظہار کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے ایرانی صدر ابرہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔