وزیراعظم بتائیں اشیاء خورد و نوش پر GST لگا کر کونسی مہنگائی کم کی؟ حافظ نعیم

June 17, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ عوام دشمن، تنخواہ دار، مڈل کلاس پر ایٹم بم گرانے کے مترادف ہے،وفاقی اور صوبائی بجٹ میں کراچی کے ترقیاتی منصوبے کے لیے کوئی نیا منصوبہ نہیں رکھا گیا۔کراچی کو اعلانات کی نہیں کے فور، ایس تھری منصوبہ تکمیل سمیت نئے پروجیکٹ کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ ہم نے مہنگائی 38فیصد سے کم کر کے 12فیصد کردی ہے، وہ بتائیں کہ آٹا، چینی، دال، مصالحوں پر 18فیصد ٹیکس لگا کر کون سی مہنگائی کم کی ہے؟جب اشیائے خوردنوش پر ٹیکس لگا یا جائے تو مہنگائی میں کمی نہیں اضافہ ہوگا،بنیادی طور پر شہباز شریف وزیر اعظم کی نشست کا استحقاق ہی نہیں رکھتے،عوام نے ووٹ نہیں دیا تو جعلی طریقے سے فارم 47کی بنیاد پر ہم پر مسلط ہوگئے ہیں اور اب قوم سے جھوٹ بھی بول رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔