پشتونوں کیخلاف حکومت اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرے‘ محمود اچکزئی

June 17, 2024

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام ، پشتون قوم اورعالم اسلام کو مبارکبادیتے ہوئے کہا ہے کہ پشتونوں کیخلاف حکومت اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرے،بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے‘، ملک ، عالم اسلام ، فلسطین ، خطے اور خصوصاً پشتونخوا وطن میں دہشتگردی ، بدامنی ، چوری ڈکیتی کے واقعات کے ساتھ تجارت ، کاروبار کے دروازے بند کرنے اور حالیہ دنوں صوبے کے لوکل خاندانوں کو زبردستی ڈیورنڈ خط کے اس پار لیجانے اوروہاں چھوڑنے کی مذموم کارروائیاں جاری رہیںجو کسی بھی درد دل رکھنے والے ملک کے جمہوری عوام کیلئے ناقابل قبول اور ناقابل برداشت عمل سمجھا جاتا ہے۔