عید الاضحیٰ قربانی، ایثار کی گہری اقدار کی علامت، بلاول، مسلم اُمہ کو مبارکباد

June 17, 2024

اسلام اآ باد ( نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر پاکستانی قوم سمیت مسلم امہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الاضحی قربانی اور ایثار کی گہری اقدار کی علامت ہے،یہ تہوار ہمیں اختلافات سے بالاتر ہو کر یکجہتی کے جذبے کیساتھ اکٹھے ہونے کی ترغیب دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ اتحاد کے پائیدار جذبے اور بھائی چارے کے بندھن کا تہوار ہے جو ہم سب کو آپس میں جوڑتا ہے۔