بحریہ انٹرنیشنل اسپتال آرچرڈ میں پیچیدہ لیور ٹرانسپلانٹ کامیاب

June 17, 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال آرچرڈ میں لیور ٹرانسپلانٹ کا ایک تاریخ ساز کارنامہ سرانجام دیا گیا ہے۔ ہسپتال کی ترجمان کے مطابق نوید مرتضیٰ نامی مریض کے جگر کی کامیاب پیوند کاری کی گئی۔ ایک مریض جسے اپنے جگر کی شدید ناکامی اور شدید صورتحال کے باعث مختلف ہسپتالوں نے ناقابل علاج قرار دیا تھا‘ بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال کے لیور پلانٹ سرجن ڈاکٹر فیصل حنیف کی ماہرانہ نگہداشت اور لگن کے سبب نوید مرتضیٰ کے جگر کی پیوند کاری کی گئی۔ اب وہ ایک صحتمند زندگی سے لطف اندوز ہونگے۔ نوید مرتضیٰ کی حالت تشویش ناک تھی۔ بہت سے ہسپتالوں نے ان کے جگر کا آپریشن کرنے میں شدید خطرہ ظاہر کیا تاہم بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال آرچرڈ میں ڈاکٹر فیصل حنیف اور اُنکی ٹیم نے اس کیس کو ایک چیلنج کے طور پر لیا۔ اللہ تعالیٰ پر توکل‘ اپنی مہارت‘ محتاط منصوبہ بندی اور مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے اٹل عزم کے اتھ انہوں نے پیچیدہ ٹرانسپلانٹ سرجری کو کامیابی سے سرانجام دیا۔