”منگو“ کا ”جیو نیوز“ پر نئی اینی میٹڈ فلم کا بڑا اعلان!! جیو فلمز اور طلسمین اسٹوڈیوز کے تحت اگلے برس ریلیز ہوگی

June 17, 2024

کراچی ( جنگ نیوز) جس کا اِنتظار وہ شاہ کار آگیا!!۔۔ ڈونکی کنگ کے مرکزی کردار ”منگو“ نے فادرز ڈے پر بہت بڑا اعلان کردیا ہے۔ منگو کے اعلان کے بعد سب پر واضح ہوگیا ہے کہ یہ Donkey King کی واپسی نہیں بلکہ طلسمین اینی میشن اسٹوڈیوز اور ”جیوفلمز“ کی نئی آنے والی اینی میٹڈ فلم ”مائی ڈیڈی مائی سوپر ہیرو“ (My Daddy My Super Hero) کی پہلی جھلک ہے جو جیونیوز پر انتہائی زبردست ٹیزر کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ فلم کی ریلیز تو سال 2025 میں ہوگی لیکن اس کا زبردست اور بھر پور اعلان دیکھنے کے بعد سب بول پڑے ”باپ رے باپ“۔