سیلز ٹیکس‘ فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانیکی تاریخ میں 24 جون تک توسیع

June 17, 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک امجد زبیر ٹوانہ کی ہدایت پر عید کی تعطیلات کے باعث سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی کی آخری تاریخ 20جون 2024ء تک بڑھا دی گئی ہے جو 15جون کو ختم ہو رہی تھی۔ اسی طرح فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سرکلر نمبر 9(الیون ایس ٹی/104505آر) جو گزشتہ روز جاری کیا گیا۔ اس سرکلر کی نقول ملک بھر کے لارج ٹیکس پیئرز دفاتر‘ میڈیم ٹیکس پیئرز دفاتر‘ کارپوریٹ ٹیکس دفاتر‘ ریجنل ٹیکس دفاتر کے چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو بھجوا دی گئیں۔ ایف بی آر کی سیکرٹری سیلز ٹیکس آپریشنز نائلہ اشرف خان کی طرف سے جاری کئے گئے سرکلر میں سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ کی عیدالاضحی کی تعطیلات کے باعث 18جون سے بڑھا کر 24جون 2024ء کر دی ہے۔ یہ توسیع ٹیکس پیریڈ آف مئی 2024ء جو کہ سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرنز مقرر تھا اس میں توسیع کا سرکلر جاری کیا گیا ہے۔